21 دسمبر ، 2012
بہاولپور …بہاولپور میں ڈاکووٴں نے ہاسٹل پر دھاوا بول کر طلبا سے 9 لیپ ٹاپس ،11 موبائل اور ہزاروں روپے نقد لوٹ لئے۔پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے ون یونٹ چوک کے قریب واقع ہاسٹل میں 7 سے 8 ڈاکو گھس گئے۔ڈاکووٴں نے ہاسٹل میں رہائش پذیر اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کو کمرے میں بند کرکے 9 لیپ ٹاپس،11 موبائل اور نقدرقم لوٹ لی۔ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ بغدادالجدید میں درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں رہائش نہ ملنے کے سبب وہ نجی ہاسٹل میں رہ رہے ہیں۔