پاکستان
21 دسمبر ، 2012

کراچی : سی این جی کیلئے قطارمیں کھڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے لوٹ مار

کراچی : سی این جی کیلئے قطارمیں کھڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے لوٹ مار

کراچی …کراچی میں رات 12 بجے کے بعد سے سی این جی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے،لیکن سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپ پر طویل قطاروں میں کھڑے ہوئے ڈرائیورز سے مسلح افراد کی لوٹ مار کی عام ہوگئی ہے۔گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت 48 گھنٹے کی بندش کے بعد رات 12 بجے کے سے سی این جی کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،لیکن ایسے میں طویل قطاروں میں کھڑے ہوئے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مسلح افراد کی جانب سے لوٹنے کی واردتیں عام ہوچکی ہے،صدر کے علاقے میں آرٹس کونسل کے قریب گیس کی فلنگ کروانے کے لئے رات گئے طویل قطاروں میں کھڑے متعدد افراد کو موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے نشانہ بنایا اور باآسانی فرار ہوگئے،جس پیٹرول پمپ پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا،وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر ڈی آئی جی ساوٴتھ زون کا دفتر بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :