خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے تحت 6 اپریل تک عمران خان کی ضمانت منظور کی، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں: درخواست میں مؤقف۔ فوٹو فائل
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے تحت 6 اپریل تک عمران خان کی ضمانت منظور کی، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں: درخواست میں مؤقف۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔

عمران خان کی جانب سے وکلا فیصل چوہدری اور علی بخاری نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ جج ملک امان نے آج ہی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سکیورٹی خدشات پر توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی خدشات کے تحت 6 اپریل تک عمران خان کی ضمانت منظور کی، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ درست نہیں۔

مزید خبریں :