کھیل
Time 29 مارچ ، 2023

لیونل میسی نے 800 گول مکمل کرنے کے بعد ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

میسی نے کیوروسا کے خلاف انٹرنیشنل گولز کی سینچری مکمل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا— فوٹو: فائل
میسی نے کیوروسا کے خلاف انٹرنیشنل گولز کی سینچری مکمل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا— فوٹو: فائل

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اپنے کیرئیرکے800 گول مکمل کرنے کے بعد کیوروسا کے خلاف انٹرنیشنل گولز کی سینچری مکمل کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کیوروسا کے خلاف میچ کے دوران میسی نے انٹرنیشنل گولز کی سینچری مکمل کرنے کے ساتھ گولز کی ہیٹ ٹرک بھی کر لی جبکہ اپنے ملک کیلئے انٹرنیشنل گولز کی سینچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل فٹبال میں 100 گول مکمل کرنے کے بعد لیونل میسی سب سے زیادہ گول کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، وہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو سے 15 اور ایران کے علی دایی سے صرف 7 گول پیچھے ہیں۔

مزید خبریں :