دنیا
Time 01 اپریل ، 2023

فلسطین میں فٹبال کپ فائنل کے دوران اسرائیلی فوج کا اسٹیڈیم پر دھاوا

فلسطین میں مقامی فٹبال کپ فائنل کے دوران اسرائیلی فوج نے اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسٹیڈیم میں خوب ہنگامہ آرائی کی، اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے تماشائیوں سمیت کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئیں۔

 آنسو گیس سے بچوں، بزرگ، خواتین سمیت اور کھلاڑیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم خوش قسمتی سے اسرائیلی فوج کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :