Time 01 اپریل ، 2023
پاکستان

مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری پولیس کے انٹیلی جنس افسر محمد عتیق نے دی اور مفتی عبدالقیوم کو قتل بھی ملزم کے گھر کے سامنے ہی کیا گیا: پولیس۔ فوٹو فائل
 مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری پولیس کے انٹیلی جنس افسر محمد عتیق نے دی اور مفتی عبدالقیوم کو قتل بھی ملزم کے گھر کے سامنے ہی کیا گیا: پولیس۔ فوٹو فائل

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری پولیس کے انٹیلی جنس افسر محمد عتیق نے دی۔ ملزم پولیس افسر عتیق کی تصویر اور شناختی دستاویزات جیو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ ملزم عتیق قتل کی واردات براہ راست سی سی ٹی وی کیمرے پر دیکھتا رہا، مفتی عبدالقیوم کو قتل بھی ملزم عتیق کے گھر کے سامنے ہی کیا گیا اور قتل کی واردات سے قبل پولیس اہلکار عتیق ملزمان سے رابطے میں تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عتیق کا ٹرانسفر حال ہی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے میں کیا گیا تھا، ملزم عتیق کئی حساس اور اہم مقامات پر ڈیوٹیاں بھی دیتا رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق نے کرائے کے قاتلوں کو 2 مزید افراد کے قتل کی سپاری دی تھی۔

یاد رہے کہ مفتی عبداالقیوم کو 21 مارچ کو گلستان جوہر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اور مفتی عبدالقیوم کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔ 

مزید خبریں :