Time 07 اپریل ، 2023
کاروبار

قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ

نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا— فوٹو: فائل
نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر  پر شرح منافع  16.56 فیصد کردی گئی ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع  18.50 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز اکاؤنٹس پر منافع 16.56 فیصد کردیا گیا ہے،  شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھادی گئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر  ایک کروڑ  پر  ایک لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر  بھی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔