08 اپریل ، 2023
بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اداکار و مشہور ریسلر جان سینا نے نئی فلم میں کام کرنے پر بھرپور خیر مقدم کیا۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں ایک نئی فلم 'ہیڈ آف اسٹیٹ' میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں، ان کے ساتھ اداکار ادریس ایلبا اور جان سینا بھی جلوہ گر ہوں گے۔
اسی حوالے سے جان سینا نے ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ایسی خوابوں کی ٹیم کو جمع کرنے کے لیے ایمازون اسٹوڈیوز کا شکریہ، ہیڈ آف اسٹیٹ میں ادریس ایلبا اور نئی کاسٹ ممبر اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا خیر مقدم کرنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر جوش ہوں۔
جس کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے جان سینا کا پر جوش خیر مقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ مجھ سے بھی انتظار نہیں ہو رہا، میں بھی کام کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔