کھیل
Time 08 اپریل ، 2023

اسلام آباد پولیس کی پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

اسلام آباد پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے— فوٹو: فائل
اسلام آباد پولیس نے مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے— فوٹو: فائل

اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی کیلئے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔

سیریز کا شیڈول

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :