پاکستان
Time 09 اپریل ، 2023

پاک کیوی سیریز: اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ سے وسائل فراہمی کی درخواست

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پولیس نے ٹیم کی سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ سے وسائل کی فراہمی کی درخواست کردی۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ درکار وسائل نہیں دیےگئے،  وسائل کی فراہمی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلکار  آٹا فراہمی اور مردم شماری میں مصروف ہیں، وزارت داخلہ وسائل فراہم کرے، وسائل ملنے پر ٹیم کو سکیورٹی دیں گے۔

خیال رہےکہ سلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی ہے۔

مزید خبریں :