Time 11 اپریل ، 2023
کاروبار

پاکستان میں بینکوں کے پاس کتنی رقم ڈپازٹ ہے؟ اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

ایک دہائی کے دوران پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹس 247 فیصد، ایڈوانسسز 205 فیصد اور سرمایہ کاری 378 فیصد بڑھی ہے— فوٹو: فائل
ایک دہائی کے دوران پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹس 247 فیصد، ایڈوانسسز 205 فیصد اور سرمایہ کاری 378 فیصد بڑھی ہے— فوٹو: فائل

ایک دہائی کے دوران پاکستانی بینکوں کے ڈپازٹس 247 فیصد، ایڈوانسسز 205 فیصد اور سرمایہ کاری 378 فیصد بڑھی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد کے مطابق رواں سال مارچ کے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس 23 ہزار 562 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

جبکہ اس دوران بینکوں کے ایڈوانسسز 11 ہزار 836 ارب روپے اور بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک 19 ہزار 235 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مارچ میں بینکوں کے ڈپازٹس 640 ارب، ایڈوانسسز  113 ارب اور  سرمایہ کاری 243 ارب روپے بڑھی ہے۔

ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3 ہزار 86 ارب، ایڈوانسسز 1507 ارب اور سرمایہ کاری 4 ہزار 223 ارب روپے بڑھی ہے۔

ایک دہائی میں بینکوں کے ڈپازٹس 16 ہزار 750 ارب روپے، بینکوں کے ایڈوانسسز 7 ہزار 962 ارب روپے اور  بینکوں کی سرمایہ کاری 15 ہزار 211 ارب روپے بڑھی ہے۔

مزید خبریں :