12 اپریل ، 2023
امارات ائیرلائن کی مانچسٹر سے دبئی کے لیے اڑنے والی پرواز کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر ویانا میں اتار لیا گیا۔
راڈار باکس کی رپورٹ کے مطابق امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 20 نے گزشتہ رات 9 بج کر 20 منٹ پر برطانیہ کے مانچسٹر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اپنے ہیڈکوارٹر دبئی کے لیے ٹیک آف کیا۔
روانگی کے 2 گھنٹے بعد تک طیارہ معمول کے روٹ پر 36 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا کہ بوسنیا کی فضائی حدود میں اے 380 طیارے کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے اور اپنے ہیڈ کوارٹر کو آگاہی کے بعد پائلٹ نے طیارے کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا۔
آخری اطلاعات تک رجسٹریشن A6-EUY کا حامل طیارہ ویانا ائیرپورٹ پر ہی موجود تھا۔