Time 13 اپریل ، 2023
کاروبار

آئی ایم ایف سے مکمل معاہدے کیلئے دوست ممالک سے 6 ارب ڈالر کے وعدے چاہئیں: مفتاح

اہداف پورے کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راہ نہیں ہے: سابق وزیر خزانہ__فوٹو: فائل
اہداف پورے کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راہ نہیں ہے: سابق وزیر خزانہ__فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مکمل معاہدے کے لیے دوست ممالک سے 6 ارب ڈالر کے وعدے چاہئیں۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چھ ارب میں سےآئی ایم ایف کے بورڈ سے پہلے تین ارب ہمارے اکاؤنٹ میں آجانے چاہئیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اہداف پورے کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :