Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

کراچی میں فائر بریگیڈ کا نظام 10 فیصد سے بھی کم پر چلنے کا انکشاف

عالمی معیار کے مطابق ایک لاکھ کی آبادی پر ایک ماڈل فائراسٹیشن اور 4 گاڑیاں ضروری ہیں/ فائل فوٹو
عالمی معیار کے مطابق ایک لاکھ کی آبادی پر ایک ماڈل فائراسٹیشن اور 4 گاڑیاں ضروری ہیں/ فائل فوٹو

کراچی میں فائر بریگیڈ کا نظام 10 فیصد سے بھی کم پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کی تباہ حال فائر بریگیڈ کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

 عالمی معیار کے مطابق ایک لاکھ کی آبادی پر  ایک  ماڈل فائراسٹیشن اور 4 گاڑیاں ضروری ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں کم از کم 200 فائر اسٹیشن کی ضرورت ہے لیکن کراچی میں 21 فائر اسٹیشن ہیں اور  بیشتر میں ڈرائیور اور دیگر عملہ ہی نہیں ہے، کراچی کو عالمی معیار کے مطابق 28,800 فائرفائٹرز درکار ہیں لیکن موجود صرف 680 ہیں۔

ایسے ہی کراچی میں آگ بجھانے والی گاڑیوں کی تعداد 800 ہونی چاہیے لیکن صرف 62 گاڑیاں موجود ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی فائر بریگیڈ کی 38 گاڑیاں کئی سال سے خراب ہیں جن کی مرمت نہیں ہوپائی اور  130 فائر ٹینڈرز کے ڈرائیورز کی آسامیاں خالی ہیں۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے پاس دو اسنارکلز بھی عملہ نہ ہونے پربیک وقت استعمال نہیں کی جاسکتیں۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک ارب روپے سے زائد سے 52 گاڑیاں کراچی کو فراہم کیں جن میں سے 26 فائر ٹینڈر کے ایم سی اور باقی دیگر اداروں کو دیے گئے۔

مزید خبریں :