Time 13 اپریل ، 2023
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔ فوٹو فائل
جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔

اجلاس نے پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش کی گئی، جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی۔

یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس بھی ہیں۔

مزید خبریں :