22 فروری ، 2012
لندن… لندن فیشن ویک میں کیٹ میڈلٹن اور ان کی بہن پپامیدلٹن جلوے بکھیرنے پہنچ گئیں ، لیکن یہ صرف فیشن ڈیزائنر کا کمال اور نظر کا دھوکہ تھا۔ پہلی نظر میں ان دونوں خواتین کودیکھیں تو کسی صورت بھی پہچان نہیں پائیں گے کہ یہ کیٹ اور پپا نہیں ، یہ دونوں جبریلا ڈوگلاس اور ہنا ولیمز ہیں جنھوں نے رائل ونٹر آٹام کلیکشن میں شاہی بہو کیتھرین اور فیشن آئکن پپا میڈلٹن کا روپ دھارا ہے۔ انگلش آرٹسٹ فوڑوگرافر ایلسن جیکسن اورراڈنک فاوٴنڈر فلپ کالبرٹ نے مل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔