Time 14 اپریل ، 2023
پاکستان

ججز کے درمیان مبینہ ہاتھا پائی کی خبریں، ترجمان سپریم کورٹ کا بیان سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، ججز کے درمیان لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: ترجمان سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، ججز کے درمیان لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا: ترجمان سپریم کورٹ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان مبینہ جھگڑے اور ہاتھا پائی کی خبروں پر ترجمان سپریم کورٹ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے درمیان مبینہ جھگڑوں اور ہاتھا پائی کی خبریں سراسر جھوٹ ہیں، 13 اپریل کی شام ججز کالونی پارک میں واک کے دوران ججز کی لڑائی کی خبر جھوٹ ہے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ججز کی لڑائی کی خبر کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اٹھایا گیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سخت ترین الفاظ میں تردید کی جاتی ہے، ججز کے درمیان لڑائی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ججز کے بارے میں جعلی رپورٹنگ قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جعلی رپورٹنگ سے عدالت اور معزز ججز کا وقار متاثر کرنے کی کچھ عناصر نے جان بوجھ کر کوشش کی۔

مزید خبریں :