پاکستان
23 دسمبر ، 2012

ایم کیو ایم طاہرالقادری کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی،رضا ہارون

ایم کیو ایم طاہرالقادری کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی،رضا ہارون

لاہور… صوبائی وزیرسندھ رضا ہارون نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری ایک نیا وژن اور نیا فلسفہ لے کر آئے ہیں، ایم کیو ایم طاہرالقادری کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم طاہر القادری کے وڑن اور فلسفے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے این پی کے رہنما بشیر بلور کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، بشیر بلور کی شہادت سے ثابت ہوا ہے دہشت گرد ایک قوم یا جماعت کے نہیں بلکہ پورے ملک کے دشمن ہیں اوردہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کا پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید خبریں :