23 دسمبر ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گیس لائن لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے رہائشی مکان میں موجود 3 بچے زخمی ہوگئے۔شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں دھماکہ ہوا،دھماکہ سٹرک پر کھودی گئی سوئی گیس کی لائن میں لیکیج کے باعث ہوا،علاقہ مکینوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ علاقے میں تین روز قبل کھدائی کی گئی تھی،جس کے بعد سے مسلسل گیس کا اخراج ہورہا ہے،جس کی وجہ سے علاقے کی گلی میں قائم تمام گھروں کی سوریج اور پانی کی لائن میں گیس آرہی ہے،جس کے سبب علاقہ مکین چولھا اور گیزر بھی نہیں جلا سکتے ہیں،رات گئے ہونے والا دھماکہ ایک گھر میں ہوا،جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 3 بچے زخمی ہوئے،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کا عملہ فوری مرمت کا کام مکمل کرے تاکہ مزید حادثات سے بچا جاسکے۔