پاکستان
23 دسمبر ، 2012

کراچی :ٹریفک حادثات ،غیرملکی طالب علموں سمیت4افراد جاں بحق

کراچی :ٹریفک حادثات ،غیرملکی طالب علموں سمیت4افراد جاں بحق

کراچی…کراچی میں سپرہائی وے اور نیشنل ہائی وے دو ٹریفک حادثات میں دو غیر ملکی طالب علموں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 غیر ملکی طالب علم زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر ناگوری اسٹاپ کے قریب گاڑی اور کوچ میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 2 نوجوان ہلاک اور 2 زخمی ہوئے،پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی میں سوار نوجوان غیر ملکی تھے جو جامشورو یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور کراچی کی جانب آرہے تھے،پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں سوار 4 نوجوانوں میں مرنے والے دو طالب علموں کی شناخت سعد اور احمد کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمیوں میں حشام اور محمد شامل ہیں،چاروں نوجوانوں کا تعلق سوڈان سے ہے،حادثے کے دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا،نیشنل ہائی وے پر پورٹ قاسم موڑ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں ٹکر ہوئی،جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے،پولیس کاروائی کی لئے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :