Time 18 اپریل ، 2023
پاکستان

سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پُر کردے گا: سراج الحق

عمران خان نے اپنی مشکلات کا ذکر ضرور کیا لیکن مذاکرات کے لیے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی: امیر جماعت اسلامی/ فائل فوٹو
عمران خان نے اپنی مشکلات کا ذکر ضرور کیا لیکن مذاکرات کے لیے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی: امیر جماعت اسلامی/ فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پُر کردے گا۔

ایک انٹرویو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں، مذاکرات کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں، سیاست دان مل کر نہ بیٹھے تو خالی جگہ کوئی اور پُر کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی مشکلات کا ذکر ضرور کیا لیکن مذاکرات کے لیے مقدمات ختم کرنے کی شرط نہیں رکھی، مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیاں بن گئی ہیں۔

مزید خبریں :