Time 20 اپریل ، 2023
دنیا

سعودی عرب میں آج عید کا چاند نظر آئیگا یا نہیں؟ ماہرین کا اعلامیہ جاری

13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا __فوٹو: عرب میڈیا
13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا __فوٹو: عرب میڈیا

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید الفطر (شوال) کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے فلکی علوم کے 25 ماہرین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا جب کہ عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند جدید دوربین سےبھی نہیں دیکھا جاسکتا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ  آج ہونے والے سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوئی ہے، چاند کی عمر کم ہونے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

 پیرامیٹرز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔

پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

مزید خبریں :