20 اپریل ، 2023
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سندھ پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ شکار پور میں علی امین گنڈاپور کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔