19 اپریل ، 2023
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا ذکر بھی ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کیلئے ان کے گاؤں پہنچے تھے جہاں انہوں نے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں پوچھا کہ گنڈا پور کیسے ہیں؟ اس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ گنڈا پوربہادر قوم ہے، کچھ لوگ قوم کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
جواب کے بعدمولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اورقمرزمان کائرہ نے قہقہ لگایا۔
خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔