کھیل

حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کر دی

پی سی بی کے معاملات کو چلانے کے لیے 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ فوٹو فائل
پی سی بی کے معاملات کو چلانے کے لیے 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ فوٹو فائل

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کر دی۔

وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کو چلانے کے لیے نجم سیٹھی کی سربراہی میں ایک مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی مدت 20 اپریل 2023 تک تھی۔

سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو بھیجی گئی سمری میں پی سی بی کے معاملات کو چلانے کے لیے 2 سے 4 ہفتوں کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔

حکومت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کر دی

وفاقی حکومت نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 22 اپریل 2023 سے توسیع کر دی۔

مزید خبریں :