دنیا
24 دسمبر ، 2012

یوکرین:کیف میں ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی

یوکرین:کیف میں ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی

کیف…یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ان دنوں ہر شے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔رگوں میں خون جمادینے والی سردی میں بھی شہریوں نے ویک اینڈ پر خوب موج مستی کییوکرین کا دارالحکومت کیف ان دنوں برف میں ڈھکا ہوا ہے۔ درجہ حرارت منفی 23 ڈگری تک گر چکا ہے۔ لیکن اس کڑاکے کی سردی کو بھی یوکرینی عوام بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ایک جانب بچے برف پر پھسلتے نظر آتے ہیں۔تو دوسری جانب منچلے افراد برف کے بیچوں بیچ موجود یخ پانی میں غوطے لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ جنہیں پانی سے ڈر لگتا ہے،وہ برف سے ہی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ شدید سردی سے متاثرہ افراد کے لئے حکومت نے ایمرجنسی کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ ادھر روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی لوگوں نے دریائے ماسکو پر جمی برف کو توڑ کر سوئمنگ پول بنایا اور اس میں غوطے لگائے۔

مزید خبریں :