Time 27 اپریل ، 2023
پاکستان

عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں: سہیل وڑائچ

عمران خان کو کچھ لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے اپنا بند راستہ کھولیں: سینئر تجزیہ کار/ فائل فوٹو
عمران خان کو کچھ لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے اپنا بند راستہ کھولیں: سینئر تجزیہ کار/ فائل فوٹو

سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کے معاملے پر لچک دکھانے کو تیار ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے کہا کہ انہیں ایک ٹھوس دلیل بتا دیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے ملک کا کیا فائدہ ہے تو وہ تیار ہیں۔

انہوں نےکہا کہ عمران خان کو کچھ لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے اپنا بند راستہ کھولیں اور یہ تاثر ختم کریں کہ وہ انتقام لیں گے یا کسی کو ڈی نوٹیفائی کریں گے۔

سینئر تجزیہ کار  کا کہنا تھا کہ ان کے سوال پر سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب میں کہا کہ وہ پیغام تو بھیجتے ہیں مگر جواب نہیں ملتا۔

مزید خبریں :