Time 15 دسمبر ، 2024
دنیا

ویڈیو: سمندری طوفان کی زد میں آکر روسی آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا

روس کے دو بحری آئل ٹینکر آبنائے کرچ میں سمندری طوفان کی زد میں آگئے۔

طوفان کی زد میں آنے کے بعد ایک آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا اور  ٹوٹے ہوئے ٹینکر سے تیل کا رساؤ بھی شروع ہوگیا جبکہ ٹینکر کا ایک حصہ ڈوب چکا ہے۔

 روسی حکام کے مطابق حادثےمیں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ٹینکر پر موجود باقی 12 افراد کو بچا لیا گیا۔ 

سمندری طوفان کی زد میں آنے والے دوسرے ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور  اس  پر 14 افراد سوار ہیں۔

حکام کے مطابق  دونوں ٹینکروں میں 4 ہزار 200 ٹن تیل موجود تھا، ٹینکر حادثے میں حفاظتی اقدامات کی ممکنہ خلاف ورزی کی  تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :