Time 30 اپریل ، 2023
پاکستان

کے پی: ایک ماہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 46 شدت پسند ہلاک

دہشتگردوں کے خلاف باجوڑ، سوات، بنوں، لکی مروت، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان سمیت ضلع خیبر میں آپریشنز کیے گئے: رپورٹ— فوٹو: فائل
دہشتگردوں کے خلاف باجوڑ، سوات، بنوں، لکی مروت، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان سمیت ضلع خیبر میں آپریشنز کیے گئے: رپورٹ— فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا (کے پی) میں سکیورٹی فورسز  نے گزشتہ ایک ماہ میں مختلف آپریشنز کے دوران 46 شرپسندوں کو ہلاک جبکہ 306 کو گرفتار کرلیا۔

کے پی  میں دہشتگردوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں میں 46 شرپسندوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز باجوڑ، سوات، بنوں، لکی مروت، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان سمیت ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ 136 کارروائیاں کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے 306 دہشتگردوں کو گرفتار  کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں باردوی مواد سمیت اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

مزید خبریں :