01 مئی ، 2023
پشاور شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق شہر میں ایک جگہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی نے مزدوروں کے عالمی دن پرآج لاہور ، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں کا اعلان کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد پولیس نے بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسے جلوس کی اجازت سے انکار کر دیا تھا ۔