02 مئی ، 2023
واشنگٹن: امریکا نے 11مئی سے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کی شرط ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق 11مئی سے فیڈرل ملازمین، کنٹریکٹرز اور بین الاقوامی مسافروں کے لیےکورونا ویکسین لازمی نہیں رہےگی۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ 11مئی سے ہی امریکا بھر میں عائدکورونا ہیلتھ ایمرجنسی بھی اٹھالی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جنوری 2021 سے کورونا سے اموات میں 95 فیصد کمی آئی ہے اور جنوری2021 سےکورونا کے سبب اسپتال میں داخلےکی شرح میں91 فیصد کمی آئی ہے۔