Time 03 مئی ، 2023
پاکستان

پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار ملزم فرار

ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا: ذرائع/ فائل فوٹو
ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا: ذرائع/ فائل فوٹو

گوجرانوالہ: سابق  وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن مقدمے میں گرفتار ملزم فرار ہوگیا۔ 

اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا جہاں سے وہ فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر  اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ڈالے پر سوار نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا جس کے بعد ملزمان ملزم سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :