Time 04 مئی ، 2023
پاکستان

چوہدری شجاعت ق لیگ کے سربراہ ہیں، الیکشن کمیشن نے چوہدری وجاہت کی درخواست مستردکردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ق کے آئین میں ترمیم کرکے صدر کی مدت دو سال کرنے سے متعلق چوہدری وجاہت کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی۔ 

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہےکہ  چوہدری وجاہت پارٹی آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے تھے، الیکشن کمیشن کا چوہدری شجاعت کے پارٹی صدر برقرار ہونے سے متعلق فیصلہ اس وقت موجود تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پرانے فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت پارٹی سربراہ ہیں، چوہدری وجاہت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ 26 جنوری کو مسلم لیگ ق کے  رہنما اور چوہدری وجاہت حسین نے پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تھی جس کے تحت صدر کی مدت کو کم کرکے 2 سال کردیا گیا تھا۔

چوہدری وجاہت حسین نے آئینی ترمیم کرکے نیا انٹرا پارٹی الیکشن بھی کرادیا تھا۔

مزید خبریں :