کھیل

پہلا اوور ہو، دوسرا ہو یا آخری، میرا کام حریف پر وار کرنا ہے، شاہین آفریدی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ انجری ہونا کسی بھی اسپورٹس مین کے کیریئر کا حصہ ہے، مشین بھی کبھی کبھار خراب ہوجاتی ہے، انجری میں گزارا وقت کافی مشکل تھا۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران کافی کچھ سیکھا تھا، امید ہے کہ پاکستان کیلئے پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب کافی فٹ محسوس کر رہا ہوں،کوشش ہے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، اگر نئے گیند سے شروع میں ایک دو وکٹ لیں تو حریف مشکل میں جاتا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پہلا اوور ہو، دوسرا ہو یا آخری، میرا کام حریف پر وار کرنا ہے،کوشش ہوتی ہے ہمیشہ ٹیم کیلئے اپنا بہترین دوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ امید ہے ورلڈکپ میں ہماری اچھی پرفارمنس آئے گی، اس بار انشاء اللہ ورلڈکپ اور ایشیا کپ فائنل جیتیں گے، ورلڈکپ سے قبل ون ڈے میچز ہمارے لیے کافی اہم ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے شروع میں نیٹ رن ریٹ خراب ہوجائے تو آخر میں نقصان ہوتا ہے، اگر شروع ہی سے ٹاپ کرکٹ کھیلیں تو بعد میں مسئلہ نہیں ہوتا، بطور ٹیم اچھا کھیل کر پاکستان کو فائنل جتوانے کی کوشش کروں گا۔

مزید خبریں :