Time 10 مئی ، 2023
پاکستان

کراچی میں گزشتہ روز کتنی گاڑیاں جلائی گئیں؟ تفصیلات جاری

مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے، ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی اور10 سے زائد اہلکارزخمی ہوئے: پولیس/ فوٹو رائٹرز
مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے، ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی اور10 سے زائد اہلکارزخمی ہوئے: پولیس/ فوٹو رائٹرز

کراچی: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل افراد نے شہر میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور گاڑیاں جلادیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک پیپلز بس اور 2 واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی گئی جب کہ شہر میں 2 درجن سے زائد موٹرسائیکلیں اور شارع فیصل پرپولیس قیدی گاڑی کوبھی آگ لگائی گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی توڑے، ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی اور10 سے زائد اہلکارزخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی رہنما علی زیدی سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


مزید خبریں :