پاکستان

وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ، قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صور ت حال اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد  اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے۔

خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  بھی کل طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورت حال پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید خبریں :