پاکستان

وزیراعظم نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو ہوگا، اس سے قبل اجلاس کل طلب کیا گیا تھا تاہم کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورت حال پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز  (9 مئی کو) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا تھا۔

حالات پر قابو پانے کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :