Time 11 مئی ، 2023
کاروبار

امریکا ڈیفالٹ ہوا تو عالمی معیشت پر اس کے سنگین اثرات ہوں گے: آئی ایم ایف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہےکہ اگر امریکا ڈیفالٹ ہوا تو اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ ملکی قرضوں میں تیزی سے بڑھتے اضافےکے باعث ڈیفالٹ کا خطرہ صرف امریکا کے لیے ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی خطرناک ہے۔

ایک نیوز بریفنگ میں آئی ایم ایف ترجمان نے زور دیا کہ امریکی حکام کو ملکی بینکنگ سیکٹر سمیت علاقائی بینکوں کی نئی خامیوں کے حوالے سے ہوشیار رہنا چاہیے جو زیادہ شرح سود کے ماحول میں سامنے آسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیڈرل ریزرو بینک نے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد امریکا میں شرح سود 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکا میں ایک سال سے کچھ زیادہ عرصے میں شرح سود میں یہ 10ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا تھا کہ اگر قرض کی حد نہ بڑھائی گئی تو یکم جون تک امریکا ڈیفالٹ ہوجائےگا، کانگریس قرض کی حد بڑھائے یا حد کو معطل کر دے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا میں سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک ڈیفالٹ ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :