26 دسمبر ، 2012
کوئٹہ…ایف سی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایف سی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے دو کیمپس کو تباہ کردیا ،جبکہ کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ایف سی بلوچستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کے روز خضدار سے مشکے جانے والے فرنیٹئر کور کے قافلے پر بی ایل ایف کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی جوان شہید ہوگئے تھے ،واقعے کے بعد صوبائی حکومت سے اجازت لے کر مشکے اور گرد و نواح میں کارروائی کی گئی جس میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے ،جبکہ دہشت گردوں کے دو کیمپس بھی تباہ کردیئے گئے ،اس کارروائی میں ایف سی کا ایک جوان بھی شہید ہوا۔