پاکستان

سندھ میں پرتشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار افراد ایک ماہ کیلئے نظربند

کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو
کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں حالیہ پر تشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار افراد کو 3 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے نظربند کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں حالیہ جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار افراد کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں جلاؤ گھیراؤکے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا جب کہ کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے 263 سے زائد گرفتار افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے، تحریک انصاف کے احتجاج کی آڑ میں افغان باشندوں نے بھی لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد میں حصہ لیا اس لیے ایم پی او کے تحت نظر بند کیے جانے والے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں :