کاروبار
26 دسمبر ، 2012

بھارت:جے پور میں جیولری شوعوام کی توجہ کا مرکز

بھارت:جے پور میں جیولری شوعوام کی توجہ کا مرکز

جے پور …سونے کی قیمتیں تو آسمان تک پہنچ گئی ہیں لیکن بھارت میں سجے جیولری شو نے سب کو اپنی طرف کھینچ لیا۔ پنک سٹی ، جے پور میں 4 روزہ جیولری شو ختم ہوگیا، جس میں مختلف اور خوبصورت ڈیزائن کے سیکڑوں جیولری سیٹ رکھے گئے تھے۔ سونے ، چاندی اور ہیروں کے زیورات کے علاوہ موتی اور قیمتی پتھروں کے زیورات بھی شو کی دلکشی میں اضافہ کررہے تھے۔ا یک ہی چھت کے نیچے مختلف رنگوں اور چھوٹے بڑے زیورات کو دیکھنے اور خریدنے تقریباً30 ہزار افراد ا شو میں آئے،ہرسال ماہ دسمبر میں جیولری شو کی سالانہ تقریب کا انعقاد ہوتا ہے۔

مزید خبریں :