16 مئی ، 2023
کسی بھی خاندان میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کو پہلوٹھی اولاد کہا جاتا ہے ، یہ بچے بہت لاڈلے ہوتے ہیں اور سب سے پیار بھی خوب سمیٹتے ہیں انہیں خاندان میں بھی ایک خاص مقام حاصل ہوتا ہے۔
اب ایک تحقیق میں پہلوٹھی اولاد کے حوالے سے ایک انکشاف کیا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تحقیق کے ذریعے دعویٰ کیا گیا کہ خاندان میں پیدا ہونے والے پہلے بچے کا آئی کیو لیول (ذہانت کا معیار) دیگر بچوں سے 1.5 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں 20 ہزار لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا جس سے معلوم ہوا کہ پہلے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے دوسرے بچے سے 1.5 گنا زیادہ تھا جبکہ دوسرے بچے کا آئی کیو لیول پیدا ہونے والے تیسرے بچے سے زیادہ تھا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر خاندان کے حوالے سے کہنا مشکل ہے لیکن تحقیق نے اوسطاًنتیجہ اخذ کیا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پہلے بچے کا آئی کیو لیول زیادہ ہونے کی وجہ ماں باپ کی زیادہ توجہ ہوتی ہے کیونکہ والدین اپنے پہلے بچے کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت پر زیادہ زور دیتے ہیں۔