سوات میں بچیوں کی حفاظت پر مامور محافظ ہی بچیوں کا دشمن بن گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سوات میں بچیوں کی حفاظت پر مامور محافظ ہی بچیوں کا دشمن بن گیا، طالبات کے نجی اسکول میں تعینات پولیس کانسٹیبل نے اسکول بس کے اندر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہوگئیں۔ 

سوات کے علاقے سنگوٹہ میں اسکول کی چھٹی کے بعد طالبات گھر جانے کے لیے اسکول بس میں بیٹھ ہی رہی تھیں کہ اچانک اسکول میں ہی تعینات کانسٹیبل عالم خان نے بس کے اندر جاکر طالبات پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے 6 طالبات شدید زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کو فوری طور پر وہاں موجود دیگر پولیس اہل کاروں نے گرفتار کرلیا جبکہ زخمی بچیوں کو سیدو شریف اسپتال لے جایا گیا جہاں 8 سالہ طالبہ روما زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈا پور کا کہنا ہے کہ گرفتار کانسٹیبل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والی پانچ بچیاں سیدو شریف اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق دو بچیوں کی حالت تشویشناک جبکہ تین بچیوں کی حالت خطر سے باہر ہے۔

مزید خبریں :