پاکستان
27 دسمبر ، 2012

شدید دُھند،فیصل آباد سے لاہوراور پنڈی بھٹیاں تک موٹروے بند

شدید دُھند،فیصل آباد سے لاہوراور پنڈی بھٹیاں تک موٹروے بند

لاہور…شدید دُھند کے باعث لاہور موٹروے کوفیصل آباد سے لاہور تک جبکہ ٹھوکر نیز بیگ سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے،موٹروے ترجمان کے مطابق رات گئے حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور موٹروے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے پر اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے جی ٹی روڈ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے۔موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز حضرات کو احتیاط سے گاڑی چلانے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :