پاکستان
27 دسمبر ، 2012

بینظیر بھٹو کی 5ویں برسی ،گڑھی خدا بخش میں جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری

بینظیر بھٹو کی 5ویں برسی ،گڑھی خدا بخش میں جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری

گڑھی خدابخش…محترمہ بے نظیر بھٹو کی 5ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں آج تعزیتی جلسہ ہوگا۔جلسے سے صدر زرداری،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوٴں، وفاقی و صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلیوں اورکارکنوں کی کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، سکھر ائیرپور ٹ پر میڈیا سے بات چیت میں صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب،پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر، چوہدری اعتزاز احسن ،گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سمیت دیگر رہنماوٴں نے شہید بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قافلے بھی گڑھی خدابخش پہنچ کر اپنی محبوب قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر قرآن خوانی کررہے ہیں۔برسی کے موقع پر آج تعزیتی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔جلسے میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق جلسہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت شام پانچ بج کر 20 پر دُعا کے بعد ختم ہوجائے گا۔

مزید خبریں :