کھیل

نیشنل گیمز میں شوٹنگ مقابلے، آرمی کی ٹیم نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا

شوٹنگ کے آخری روز آرمی نے چار اور نیوی نے دو گولڈ میڈل جیتے— فوٹو: نیشنل گیمز
شوٹنگ کے آخری روز آرمی نے چار اور نیوی نے دو گولڈ میڈل جیتے— فوٹو: نیشنل گیمز

34 ویں نیشنل گیمز میں شوٹنگ مقابلے پاکستان آرمی نے جیت لیے، آرمی نے شوٹنگ میں 17 گولڈ، 14 سلور اور 5 برانز میڈل جیتے ۔جبکہ نیوی شوٹنگ ٹیم 14 گولڈ میڈل لے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

کوئٹہ نیشنل گیمز کے شوٹنگ کے مقابلے کوئٹہ سے باہر جہلم میں آرمی مارکسمین یونٹ میں منعقد ہوئے

شوٹنگ کے آخری روز آرمی نے چار اور نیوی نے دو گولڈ میڈل جیتے۔

مردوں کے ڈبل ٹریپ میں آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عامر اقبال نے گولڈ میڈل جیتا، آرمی ہی کے محمد فرخ نے سلور جبکہ نیوی کے امین اللہ نے برانز میڈل جیتا۔

ڈبل ٹرہپ ٹیم ایونٹ میں آرمی نے نیا قومی ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔

دوسری جانب مردوں کی 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن کا انفرادی گولڈ نیوی کے ذیشان شاکر کے نام رہا، ذیشان نے 582 کے اسکور کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا۔ 3 پوزیشن رائفل ٹیم میں نیوی نے گولڈ، آرمی نے سلور اور ائیر فورس نے برانز میڈل جیتا۔

شوٹنگ مقابلوں کی 25 میٹر سینٹر فائر پستول کیٹیگری میں آرمی کے محمد شبیر نے گولڈ میڈل جیتا۔ شبیر نے مجموعی طور پر 589 پوائنٹس کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بھی بنایا۔

25 میٹر سینٹر فائر پستول کا ٹیم ایونٹ بھی آرمی کے نام رہا۔

مزید خبریں :