22 مئی ، 2023
آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 26 مئی کے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 سے3 روز درجہ حرارت میں 2سے4 ڈگری تک اضافہ متوقع ہے، لاہور اور پشاور میں پارہ 41 ڈگری، فیصل آباد اور ملتان میں42، کراچی میں زیادہ سے زیادہ45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔