پاکستان

کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے کو اتار لیا گیا

پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 نے صبح 8 بج کر 44 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا/ فائل فوٹو
پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 نے صبح 8 بج کر 44 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا/ فائل فوٹو 

کراچی سے کوئٹہ کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز اڑان کے 17 منٹ بعد واپس اتار لی گئی۔

پی آئی اے کی پرواز  پی کے 310 نے صبح 8 بج کر 44 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کیا۔ 

اڑان کے 5 منٹ بعد طیارہ 5000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو واپسی کی اطلاع دی، اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کرگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کی واپسی طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے ہوئی، لینڈنگ کےبعد طیارے کا معائنہ کیا گیا۔

مزید خبریں :