لاما نے سب سے اونچی چھلانگ لگاکر ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

عالمی شہرت یافتہ لاما اٹلی کے ایک کسان کا پالتو ہے جس نے 4 فٹ اور 3 انچ کی سب سے لمبی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز
عالمی شہرت یافتہ لاما اٹلی کے ایک کسان کا پالتو ہے جس نے 4 فٹ اور 3 انچ کی سب سے لمبی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے/ فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز

اونٹ کی نسل سے تعلق رکھنے والے جانور لاما نے سب سے لمبی چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

عالمی شہرت یافتہ لاما اٹلی کے ایک کسان کا پالتو ہے جس نے 4 فٹ اور 3 انچ کی سب سے لمبی چھلانگ لگائی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کسان کی جانب سے یہ ریکارڈ ایک ٹی وی شو میں ریکارڈ کروانا تھا لیکن Boateng de Oro نامی لاما ٹی وی شو کے ماحول سے مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے  دونوں بار  باڑ سے ٹکراتا رہا۔

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ماحول کو دیکھتے ہوئے تیسری بار چھلانگ لگوانے کا تجربہ لاما کے اپنے فارم پر  کیا گیا جہاں  اس نے آسانی سے 4 فٹ 3 انچ کی چھلانگ لگالی۔

فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز
فوٹو گنیز ورلڈ ریکارڈز

لاما کے مالک کی جانب سے بتایا گیا کہ اسے لاما کی لمبی چھلانگ لگانے کی صلاحیت کا اندازہ تب ہی ہوگیا تھا جب اسے لمبی چھلانگیں لگاتے ہوئے دیکھا تھا۔

مزید خبریں :