دنیا
Time 25 مئی ، 2023

امریکی فلسفی نوم چومسکی کی سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت

تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اور بھی سنگین ہوگیا ہے: نوم چومکسی/ فائل فوٹو
تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اور بھی سنگین ہوگیا ہے: نوم چومکسی/ فائل فوٹو

امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کی۔

 امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیرکو مسلح کیمپ میں بدل دیا، مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد، بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کاعلاقہ ہے، تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اوربھی سنگین ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :